• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو ٹیسٹ: سری لنکا 117رنز پر ڈھیر، آسٹریلیا66 پر 2

Colombo 1st Test Srilanka All Out On 117 Australia Are 66 For 2
سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز منگل کو اپنی پہلی میں 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنالئے اور اس کو سری لنکن اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 51 رنز کی ضرورتہے۔ آسٹریلوی اننگز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس کی اننگز میں صرف 20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

آسٹریلیا کی طرف سے بولرز کی عمدہ کار کردگی کی بدولت میزبان ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 117 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، جوش ہازلیووڈ اور نیتھن لیون نے 3,3مچل ا سٹارک اور اسٹیو او کیفی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی طرف سے دھاننجایا سلوا نے 24 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طر ف سے ڈیوڈ وارنر صفر اور برنز 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے نوان پرادیپ اور رانگانا ہیراتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کے پہلے روز 12 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ میزبان ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
تازہ ترین