• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر پر لگےالزامات بے بنیاد ہیں، رابطہ کمیٹی

Mqm Rabita Committee Denies Allegation On Wasim Akhtar
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وسیم اختر پر لگنے والے الزامات کو من گھڑٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم کی پریس ریلیز کے مطابق رابطہ کمیٹی نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

جن کے مطابق ملزم وسیم اختر نے اعتراف کر لیا ہے کہ انہوں نے 12 مئی 2007کو کراچی میں حالات خراب کرنے اور فائرنگ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا تھا کہ27 دسمبر 2007کو شہر بھر میں قتل و غارتگری اور لوٹ مار کی گئی تھی۔ پولیس خاموش تماشا بنی رہی، اس کا جواب کون دے گا۔
تازہ ترین