• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائی: منچلوں نے سوئمنگ پول میں اسکیٹ بورڈنگ کا مظاہرہ

Adventurers Perform Skate Boarding Under Water At Hawaii
اسکیٹنگ صرف دشوار گزار راستوں پر ہی نہیں بلکہ پانی میں بھی ہوتی ہے۔ ہوائی میں منچلوں نے سوئمنگ پول کے اندر اسکیٹ بورڈنگ کر کے ایڈونچر کو شو ق پورا کیا۔

دشوار گزار راستوں پر اکثر منچلے اسکیٹنگ کرتے ہوئے ایڈونچر کا شوق پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن جناب اب یہ ٹرینڈ بھی پرانا ہو گیا، کیونکہ کچھ ایسے سر پھرے بھی ہیں، جنہوں نے پانی کے اندر اسکیٹنگ کرنی شروع کر دی ہے۔

ہوائی میں کچھ نوجوانوں نے مل کر اسکیٹ بورڈ چلاتے ہوئے انڈر واٹر اسکیٹنگ کے غرض سے پول میں چھلانگ لگائی اور پانی کے اندر تمام ٹرکس پرفارم کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

کچھ ٹرکس کر بھی لیں ،تاہم یہ کوئی آسان کام نہیں ۔جس میں ان کھلاڑیوں کو خاصی مشکل کاسامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین