• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی کام کمپنی ’ویریزون‘ کا ’یاہو‘ کو خریدنے کا فیصلہ

Verizon Decides To Buy Yahoo
امریکا کی معروف ٹیلی کام کمپنی 'ویریزون امریکی انٹر نیٹ کمپنی 'یاہوکو تقریبا 5ارب ڈالر نقد رقم میں خرید رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ شروع ہونے سے پہلے اس سودے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

یاہو اور ویریزون دونوں نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی ہے۔5ارب ڈالر میں طے کیے جانے والے اس سودے کی قیمت سنہ 2008 میں 44 ارب ڈالر تھی، جو اس وقت مائیکرو سافٹ کی پیش کش تھی۔

اس مو قع پر ویریزون کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ایک ارب سے زیادہ صارفین کی طرف سے استعمال ہونے والا 'یاہو کا مرکزی انٹرنیٹ کاروبار کمپنی کو ایک موبائل میڈیا کمپنی بنا دے گا ۔

یاہو کی سربراہ مریسا میئر نے اس موقع پر کہا کہ یاہو ایک ایسی کمپنی ہے، جس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس لئے ویریزون اورامریکا آن لائن کے ضم ہو جانے کے بعد بھی یہ دنیا کو بدلتا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اس سودے کے بعد 'یاہو کی اصل انتظامیہ کے پاس صرف یاہو جاپان کے 35.5 فیصد، جبکہ چینی ای کامرس کمپنی ’علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ‘ کے 15 فیصد شیئرز رہ جائیں گے۔
تازہ ترین