• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اسپائی تھرلر فلم’جیسن بورن‘کا نیاٹریلر جاری

New Trailer Of Jasson Bourne Released
ہا لی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن سیریزبورن( Bourne)سلسلے کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ بورن ایک بار پھر دھماکے دار اینٹری دینے کیلئے تیار ہے۔ بورن فرنچائز کی پانچویں فلم '’جیسن بورن‘کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارپال گرین گراس کی اس فلم میں نامور اداکار میٹ ڈیمن ایک بار پھرسی آئی اے کے ایجنٹ کے روپ میں اپنے گزشتہ کردار میں نظر آئینگے اور حکومت کے اسائن کردہ خطرناک مشن پر کام کرتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض نبھائینگے ۔

فرینک مارشل ، پال گرین گراس اور میٹ ڈیمن کی مشترکہ پروڈکشن کی نئی کڑی میں گزشتہ چار فلموں کی طرح اب بھی میٹ ڈیمن جیسن بورن کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جولیااسٹائلز، الیشیا ویکنڈر، ٹومی لی جانز،وِنسینٹ کاسل اوراسٹیفن کنکزشامل ہیں۔

ایکشن اور تھرل پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی یہ اسپائی ڈرامہ فلم رواں سال یونیورسل پکچرز کے تحت 29جولائی کو سنیما گھروں میں جھنڈے گاڑنے آرہی ہے ۔

واضح رہے کہ بورن سیر یز کی گزشتہ چار فلمیں ابھی تک با کس آفس پر305اعشاریہ 4ملین ڈالرسے زائد کا بزنس کر چکی ہیں جبکہ جیسن بورن کا بھی شائقین کو بے چینی سے انتظا ر ہے۔
تازہ ترین