• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان:19 افراد کے قاتل کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

Japan Police Raid Killer House Who Murder 26 People
جاپان میں معذوروں کے سینٹر پر حملہ کرنے والے شخص کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا،یہ کارروائی مزید ثبوت حاصل کرنے کیلئے کی گئی ،گزشتہ روز حملہ آور نے معذوروں کے سینٹر پر حملہ کرکے 19 افراد کو قتل اور 26 کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے بعد 26 سالہ حملہ آور کے گھر پر چھاپا مارا ،پولیس نے اس قتل عام کے محرکات جاننے اور مزید ثبوتوں کی تلاش میں یہ کارروائی کی ، گزشتہ روز حملہ آور نے معذوروں کے سینٹر پر حملہ کیا تھا۔

یہ حملہ آوراس سینٹر کا ہی سابق ملازم تھا جس نےپولیس اسٹیشن جا کر خود اعتراف جرم کیا تھا اور خود کو پولیس کے حوالے کیا تھا۔
تازہ ترین