• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ،گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں مسلمان خواتین پر تشدد

Muslim Women Violence In India Due To Having Beef Meet
بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ ، ریاست مدھیہ پردیش میں گائے کا گوشت ساتھ رکھنےکے الزام پر ہندو انتہا پسندوں نے 2خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پیش آیاجہاں محض شک کی بنیا د پر ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے 2مسلمان خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران پولیس خاموشی تماشائی بنی یہ مناظر دیکھتی رہی اور عوام بھی خواتین کو بچانے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے ۔
تازہ ترین