• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:6ماہ میں 600سے زائد بچےاغوا،عوام میں تشویش

Punjab More Than 600 Children Kidnapped In 6 Months
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختصر عرصے کےدوران 600 سےزائد بچوں کی گمشدگی کے واقعات سےہرطرف تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ،تاہم پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچے گھریلو جھگڑوں کے باعث گھروں سے بھاگے۔

پنجاب میں بچوں کی گمشدگی کےواقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے ناصرف والدین پریشان ہیںبلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نےبھی ازخود نوٹس لےلیا۔

پچھلےچند ماہ کےدوران صرف بادامی باغ سےدرجن سےزائد بچےلاپتہ ہو چکے ہیں۔گذشتہ ہفتےاسی علاقےسے ایک بچے کی لاش بھی ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس کہتی ہےکہ تمام گم شدہ بچےاغوا نہیں ہوتے،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس شہزادہ سلطان نےاعدادو شمارکےآئینےمیں بتایاکہ 2015ء کے دوران پنجاب میں1134 بچوں کے اغواء کے کیس درج ہوئے جن میں سے 1093 بازیاب کرالیے گئے۔2016 ءمیں 681 کیسز درج ہوگئے جن میں سے 640 بچے مل چکے ہیں۔

سی سی پی او لاہورکادعویٰ بھی اےآئی جی سےکچھ مختلف نہیں،کہتےہیں کہ بچوں کے گھروں سےغائب ہونےمیں معاشرتی رویوں اور گھریلوماحول کا زیادہ عمل دخل ہے،اغوا کیے گئے 208 بچوں میں سے 189 بازیاب کرا لئےگئے ،باقی 19 بچوں کی بازیابی کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

گھروں سےغائب ہونےوالےبیشتر بچوں کا تعلق پسماندہ آبادیوں اور غریب خاندانوں سے ہے۔
تازہ ترین