• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن شروع نہ ہوتا تو یہاں نہ بیٹھا ہوتا، علی حیدر گیلانی

If Operation Does Not Start Im Sitting Not Here Ali Haider Gilani
افغانستان میں کارروائی کے بعدطالبان کی قید سے رہائی پانی والے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی نے کہا ہے کہ 29فروری کو آپریشن شروع نہ ہوتا تو وہ آج یہاں نہ ہوتے۔

لندن میں نمائندہ جیونیوز مرتضیٰ علی شاہ سے خصوصی بات کرتےہوئے علی حیدرگیلانی کا کہنا تھا کہ رہائی کےبعد آرمی چیف سےڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات ہوئی لیکن سیاست پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی حیدرگیلانی نے چند میڈیا ہاؤسز کی جانب سے تاوان کے بدلے رہائی کی خبریں چلانے پر شکوہ کرتےہوئے ان خبروں کو بے بنیادقراردیا۔

علی حیدرگیلانی کا مزید کہنا تھا کہفیصل آباد میں جس جگہ قیدرکھاگیا وہاں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیر کوبھی رکھا گیا تھا، اغواکاروں نے شروع میں فیصل آباد،بعد میں وزیرستان رکھا،پاک فوج کی کارروائی شروع ہوئی تو افغانستان منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ رہائی کے بعد آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی سیکیورٹی پربات ہوئی سیاست پرنہیں،جنرل راحیل شریف نے میری رہائی پر خوشی کااظہار کیا۔

علی حیدرگیلانی نے کہا کہ طالبان ا نہیں اغوا کرکے پیپلزپارٹی قیادت سے سوات اور وزیرستان میں شروع کیے گئے آپریشنز کا بدلہ لینا چاہتے تھے، قیدکےدوران دشمنوں کے ساتھ ساتھ دوستوں کی کارروائی میں بھی مارے جانے کا خطرہ رہتا تھا۔
تازہ ترین