• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا

Governor Sindh Accepted Resignation Of Qaim Ali Shah
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظورکرلیاہے، نئے وزیراعلیٰ کی آمد تک شاہ صاحب سے درخواست ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہیں۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے استعفیٰ پیش کرنے کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی سیاسی فیصلہ ہے،مرادعلی شاہ کے ساتھ پہلے ہی اچھاورکنگ ریلیشن شپ رہا ہے،صوبے میں امن امان کے قیام میں قائم علی شاہ کا اہم کردار رہا ہے۔

گورنرسندھ عشرت العباد کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کی شخصیت میں بردباری اورتجربہ ہے، ان کا تجربہ ہمیشہ سود مند رہے گا ، جس سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ سندھ کی تقرری باعزت طریقے سے ہورہی ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نےاچھے اندازمیں سیاسی فیصلہ کیا،قائم علی شاہ کو بہترحکمرانی پرکریڈٹ دیتا ہوں، انہوں نے ہر فیصلے میں مجھے ساتھ رکھا،29 جولائی کو شام 7 بجے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری ہوگی۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے قائم علی شاہ کا استعفیٰ منظور کرنے کے بعد سندھ کابینہ خود بخود تحلیل ہوگئی۔
تازہ ترین