• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Third Testannounced 13 Member Team England
انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پنڈلی کی انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے آؤٹ ہوگئے ہیں، انگلینڈ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کیلئے 13رکنی ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس پنڈلی کی انجری کی وجہ سے 3اگست سے ایجبسٹن، برمنگھم میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ چوتھے ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں ایلسٹر کک، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، گیری بیلانس، جیک بال، اسٹورٹ براڈ، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، عادل رشید، جو روٹ ، جیمز ونس اور کرس ووکس شامل ہیں ۔
تازہ ترین