• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا چین میں بزنس کانفرنس سے خطاب

Shahbaz Sharif Addressed Business Conference In China
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاکہناہےکہ زلزلہ ہو،سیلاب یا کوئی اور آفت،چین ہمیشہ پاکستان کے کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان میں بہترین کام کرنےوالی کمپنی کے سربراہ کو تمغہ کارکردگی دینے کیلئے وفاقی حکومت سے سفارش کریں گے، چینی سرمایہ کارکہتےہیں کہ پنجاب چین کے سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش صوبہ ہے۔

چین کےشہر جنان میں ’پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس‘ ہوئی، جس سےوزیراعلیٰ شہبازشریف اور چینی وزراء سمیت سرمایہ کاروں نےخطاب کیا۔

پاکستان کےممتاز سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کےعلاوہ چینی سرمایہ کاروں،صنعتکاروں اور بزنس مینوں کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نےاپنےخطاب میں کہاکہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کار اور صنعت کار آج تاریخ کےاہم موڑ پر اکٹھےہوئے ہیں۔

چینی سرمایہ کاروں نے کہاکہ پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کیلئے بہترین حالات ہیں،ممتازصنعت کار میاں محمد منشاءکاکہناتھاکہ چینی سرمایہ کارپاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنےکا فائدہ اٹھا سکتے ہیں،پاکستانی سرمایہ کار چینی سرمایہ کاروں کے ہاتھ سےہاتھ ملا کر کام کریں گے۔
تازہ ترین