• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک میں سب سے بڑا حصہ سندھ کا ہے: احسن اقبال

Largest Part Of Sindh In Cpec Ahsan Iqbal
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تونائی کے شعبہ میں سی پیک منصوبوں میں سب سے بڑا حصہ سندھ کا ہے، جو 11 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کیا ، انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور پاکستان اسٹاک ایکس چینچ ابھرتے ہوئے پاکستان کی علامت بن چکا ہے۔

وفاق وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی منصوبے میں توانائی کے شعبہ کا حصہ 35 ارب ڈالر ہے، 2018ء تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

احسن اقبال نے بتایا کہ سی پیک منصوبے میں توانائی کے شعبے میں سب سے بڑا حصہ سندھ کا ہے،انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ نجکاری کے عمل میں اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
تازہ ترین