• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فوجیوں پر حملےکی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی

Cctv Video Of Saddar Army Attack Released
کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کو گاڑی کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے صدر میں فوجی گاڑی پر فائرنگ سے کچھ لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سواروں کو گاڑی کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں فوجی گاڑی کو صدر پارکنگ پلازہ کے فوری بعد مڑتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان گاڑی کا پیچھا کررہے ہیں جنھوں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں ۔

گاڑی کے مڑتے ہی ایک ملزم موٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کے پیچھے بھاگتا نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان کو موٹرسائیکل پر واپس جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فائرنگ کے واقع میں دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
تازہ ترین