• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر میں مضر صحت دودھ کی فیکٹری سیل کر دی گئی

Unhygenic Milk Factory Sealed In Bahawalnagar
بہاولنگر میں محکمہ لائیو سٹاک اور پولیس نے دودھ کی فیکٹری پرچھاپہ مار کے سامان ضبط کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔ فیکٹری میں مضر صحت دودھ تیار کرکے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

ڈی سی او بہاولنگر کی ہدایت پرمحکمہ لائیو اسٹاک کے حکام نے تھانہ صدر پولیس کے ساتھ مل کر نواحی علاقے ککو بودلہ میں قائم فیکٹری پر چھاپا مارا اور یہاں سے سینکڑوں کلو گرام کیمیکلز، بال صفا پوڈر اور دیگر سامان کے ساتھ ساتھ تیار شدہ جعلی دودھ کے ڈرم بھی برآمد کر لئے ۔

چھاپے کر دوران جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری کا مالک اور عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد فیکٹری کا سامان ضبط کر کے تھانہ صدر بہاولنگر منتقل کردیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ لائیو اسٹاک آفیسر ڈاکٹرحق نواز کے مطابق انکے محکمےکاعملہ مخبری پر گزشتہ کئی دنوں سے اس جعلی اور مضرصحت دودھ تیار کرنے والی فیکٹری کی خفیہ نگرانی کر رہا تھا۔
تازہ ترین