• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کا دورہ

Pakistan Cricketers Visits Manchester United Club
انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب کے ہوم گرائونڈ اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کیا اس موقع پر چند کھلاڑیوں کی فیملیزبھی ہمراہ تھیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، نائب کپتان اظہر علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے فیملی کے ساتھ اولڈ ٹریفورڈ فٹبال اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔کھلاڑیوں نے مانچسٹر یونائٹیڈ کے میوزیم میں خاص دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر، مینجر انتخاب عالم ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، ٹرینر گرانٹ لوڈن اور فزیو شاون ہیز بھی تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاری آج سے شروع کرے گی جبکہ قومی ٹیم وورسٹرشائر کیخلاف دو روزہ پریکٹس میچ جمعہ سے کھیلے گی ۔
تازہ ترین