• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام بغاوت کے بعد ترک حکام کا کریک ڈائون تیز ہوگیا

Turk Govt To Start Crack Down Against Fail Coup
ترک حکام نے ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈائون تیز کردیا اور سازش کے الزام میں 149 جنرلز اور ایڈمرلز کو عہدوں سے فارغ کردیا جبکہ درجنوں میڈیا آئوٹ لٹس کو بھی بند کرنے کا حکم دے دیا ۔

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کہتے ہیں کہ کریک ڈاون ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔ ترک حکام کے مطابق فارغ ہونے والوں میں آرمی کے87 ، فضائیہ کے 30 جنرلز جبکہ 32 ایڈمرلز شامل ہیں ۔

درجنوں میڈیا آئوٹ لٹس کے خلاف بھی کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے۔ ترک حکام نے 3 نیوز ایجنسیوں ،16 ٹی وی اسٹیشنز ،23 ریڈیو اسٹیشنز ، 45 اخبارات اور میگزین کو بند اور 29 پبلشرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ترک وزارت داخلہ کے مطابق 15 جولائی کی رات کو ناکام بغاوت کے الزام میں 15 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 8 ہزار افراد زیر حراست ہیں ۔

دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ ناکام بغاوت کے منصوبے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین