• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریٹ لی’ان انڈین ‘ کی اسکریننگ پر کنگ خان کو مدعو کریں گے

Brett Lee Wants To Invite King Khan For Screening Of Unindian Movie
سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی کرکٹ کے میدان میں تو اکثر کرکٹرز کو اپنی فاسٹ بولنگ کا نشانہ بنا چکے تاہم اب وہ بولی ووڈ میں انٹری دینے کیلئے تیار ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی فلم’اَن انڈین‘ کی اسکریننگ کے لیے اداکار شاہ رخ خان کو مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلوی نژاد ہدایتکار انوپم چوپڑا کی اس رومینٹک ڈرامہ فلم میں بریٹ لی مرکزی کردار میں دکھائی دینگے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ تنشتھا چترجی، گلشن گروور اور سپریا پاٹھک بھی شامل ہیں۔ فلم 5 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

بریٹ لی اپنی فلم کی اسکریننگ میں شاہ رُخ خان کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو بھی مدعو کرنے کے خواہش مند ہیں۔
تازہ ترین