پاکستان کے لائیو اسٹاک مارکیٹ کو مصنوعی افزائش نسل کی معیاری پروڈکٹس کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ اور کوجنٹ بریڈنگ لمیٹڈ نے پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی آئی ترجمان کے مطابق اس حوالے سے سرگودھا، ساہیوال، خانیوال اور ملتان میں لائیو اسٹاک فارمرز کیلئے سیمینار منعقد کئے گئے اور ڈیری فارمرز سے ملاقاتوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔
دونوں کمپنیوں کے مابین ہونے والی پارٹنر شپ سے آئی سی آئی پاکستان فوری طور پر کوجنٹ کی اعلیٰ معیاری بووائن سیمن درآمد کرتے ہوئے اپنے ملک بھر میں قائم ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے پروڈکٹ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جبکہ پاکستان میں بھی ایک جدید پروڈکشن پلانٹ لگایا جائے گا۔