• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم '’اے فلائنگ جٹ‘کے نئے گانے کی ویڈیو

New Song Of Flying Jatt Released
بالی ووڈ کے اُبھرتے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اپنے مداحوں کو اب دیسی ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ٹائیگر شروف ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی فلم '’اے فلائنگ جٹ‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ ٹائیگر شروف اور جیکولین فرنانڈس پر فلمائے جانے والے گانے '’ٹوٹا جو کبھی تارا‘کو عاطف اسلم اور سمیدھا کرماہی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول پریا سرائیانے لکھے ہیں۔

ریموڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے دیسی سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جودنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے نکل پڑتا ہے ۔

ایکتا کپور اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹائیگر شروف اور جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں آسٹریلین ایکٹر نیتھن جونز، امریتا سنگھ اور امریتا پوری و دیگرشامل ہیں۔

واضح رہے فلم رواں سال 25اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین