• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمراکمل، احمدشہزاد ون ڈے سیریز سے بھی باہر؟

Umer Akmal Ahmed Shehzad Out Of One Day Series
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ جنید خان اور عمر گل کو ون ڈے کی تیاریوں کے لئے کیمپ میں بلایا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا۔سلیکشن کمیٹی کےذرائع کے مطابق انضمام الحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی تین سے چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں جگہ دینا چاہتی ہے۔

اسد شفیق کو ون ڈے میں کم بیک کرایا جائےگا جبکہ جنید خان، عمر گل، شرجیل خان اور بابر اعظم کو ون ڈے سیریز کی تیاریوںکے لئے کیمپ میں بلایا جائےگا جبکہ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر ٹیم کے دروازے بدستور بند رہیں گے۔

اس سلسلے میں چیف سلیکٹر کی کپتان اظہر علی اور کوچ مکی آرتھر سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان تین اگست سے شروع ہونے والے ایجبسٹن ٹیسٹ کے اختتام پر ہوگا۔
تازہ ترین