پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب اور مکانات گرنے سے 9 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوئے جبکہ 5 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بٹگرام، شانگلہ اور اپر دیر میں 2 دو افراد جبکہ ایبٹ آباد میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
دیر اپر میں 1 کوہستان میں 6 اور ایبٹ آباد میں2 افراد زخمی ہوئے، جب کہ 5 گھر مکمل تباہ اور ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔