• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Mqm Will Not Participate In Cm Electoral Process
ایم کیو ایمنے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جارہے ہیں ۔

ایم کیوایم کےپاس ایوان میں 51نشستیں ہیں،ایم کیوایم کے 10 ارکان سندھ اسمبلی ملک سے باہر اور ایک گرفتار ہے۔

دوسری طرف سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کے بعد سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق 28 جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔

جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شام 6 بجے آویزاں کی جائے گی جس کے بعد 29جولائی کو 3 بجے اسمبلی کے اجلاس میں بذریعہ الیکشن نئے وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب کیا جائے گا۔168 ارکان کے ایوان میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈز کے ذریعے کیا جائے گا ۔
تازہ ترین