لیسکو حکام نےلاہورکےعلاقےنشترکالونی میں کرنٹ لگنے سےجاں بحق افراد کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کوبھجوا دی ۔
متعلقہ ایکسیئن ظفر سلہری،ایس ڈی او شمیم گوہر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد ثاقب کو ذمےدارقرار دیتے ہوئے معطل کر دیا گیاہےجبکہ تمام ایکسئنز اور ایس ڈی اوز کو مراسلےکےذریعے خبردار کر دیا گیاہےکہ ترسیلی نظام کو مزیدبہتر بنایاجائے۔انسانی جانوں کے ضیاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
چند دن پہلے نشترکالونی کےعلاقے گلیکسو ٹاؤن میں بارش کے پانی میں بجلی کی تار ٹوٹ کرگرنےسےایک خاتون سمیت2افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نےواقعے کا نوٹس لیتےہوئےرپورٹ طلب کی تھی۔