• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص دودھ،سپریم کورٹ کی پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

Unhygienic Milk Report Submit To Sc
سپریم کورٹ نے ناقص دودھ کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ۔

سپریم کورٹ کےسینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست کی سماعت کی۔

یہ درخواست وطن پارٹی کےسربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزارکامؤقف ہےکہ پیکٹ والے ناقص دودھ کےباعث بیماریاں جنم لے رہی ہیں،دودھ سمیت معیاری خوراک کی فراہمی کےحوالے سے اقدامات کو مزید بہتربنایاجاناازحد ضروری ہے۔
تازہ ترین