• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامیہ کے سابق شوہر کی ضمانت قبل از گرفتاری

Former Husband Of Saamias Bail Before Arrest
سامیہ شاہد کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ مرکزی ملزم اور پہلے شوہر چوہدری شکیل نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی، تاہم وہ شامل تفتیش ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کی حاصل کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سامیہ کےدائیں کان سے نیچے گردن تک زخم کا واضح نشان تھا، اس کے منہ سے جھاگ نکلنے کی علامت بھی ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سامیہ شاہد قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش ہوں گے،کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی تحقیقا ت کرکے رپورٹ پیش کرے گی ۔
تازہ ترین