• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Ufo In Gulistan E Jauhar
کراچی کی فضاوں میں طشتری؟ آنکھوں کا دھوکا ہے؟ یا فوٹو شاپ کا کمال،گلستان جوہر کی عمارت کے اوپر کی تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی، اور گلستان جوہر میں بھی کھلبلی مچادی۔

انٹرنیٹ پر کئی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، ان دنوں انٹرنیٹ پرکراچی کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس کےبارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ گلستان جوہرمیں نظر آنے والی اڑن طشتری کی ہے۔

تصویراصلی ہےیاجعلی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، فوٹو شاپ کے ذریعے مختلف تصویریں انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کرنا لوگوں کا معمول بن گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ایسی تصویروں پر مختلف پیغامات بھی لکھے جاتے ہیں،کوئی بولا آیا تو کراچی ہی تھا لیکن کچرا دیکھ کر واپس ہولیا، کسی نے شوشا چھوڑا کہ قائم علی شاہ کولینے آیا ،مایوس ہوکر لوٹ گیا۔
تازہ ترین