• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن منصوبہ، ناظم آباد میں پل گرانے کی منظوری

Green Line Project Nazimabad Bridge Knocked Down
کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی راہ میں آنے والے پل کو گرانے کی منظوری دے دی گئی،ناظم آباد7 نمبرسے بورڈ آفس کے درمیان بنے پل کوگرادیا جائے گا۔

پل گرانے کا فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں اجلاس میں کیا گیا،پل کی جگہ انٹرچینج بنے گا جو عام ٹریفک کے لیے بھی ہوگا۔

کراچی میں گرین لائن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، ناظم آباد نمبر 7پر قائم قدیم پل مسمار کرنے کی اجازت دیدی گئی، پل کو توڑ کر گرین لائن منصوبے کیلئے انٹرچینچ تعمیر کیا جائے گا۔

1980ُء میں تعمیر کیا گیا ناظم آباد نمبر7کا پل جو 16ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گرین لائن منصوبے پر قربان ہونے والا ہے۔

منصوبے میں رُکاوٹ بننے کے باعث اس قدیم پل کو منہدم کیا جائے گا جس کی اجازت متعلقہ حکام نے دیدی ہے، اس پل کو گرا کر انٹرچینج بنایا جائے گا جس سے ٹریفک کی روانی بحال اور شہریوں کو آسانی ہوگی۔

عوام نے بھی اس عوامی منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا ٹریک بھی اسی پل کی نیچے سے گزر رہا ہے لیکن پل منہدم ہونے سے کے سی آر منصوبے کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، پل کو ہیوی مشینری کی ذریعے منہدم کیا جائےگا۔
تازہ ترین