• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پرطارق فاطمی کی کوششیں رنگ لے آئیں

Pm Instriction And Tariq Fatmi Efforts Make Fruit Full
وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر معاون خصوصی طارق فاطمی کی سفارتی کوششیں رنگ لائیں اور ذولفقار علی کی سزائےموت پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ انڈونیشیامیں سفیرپاکستان عاقل ندیم کاکہناہےکہ انکوائری کمیٹی نےاپنی رپورٹ میں کہاتھا کہ ٹرائل میں بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں۔

مریم نوازکہتی ہیں کہ کیس پیچیدہ تھا،سزاپرعمل رکنے پرخوشی ہوئی ہے۔ انڈونیشیامیں بےجرم پھانسی کاسامناکرنےوالے ذوالفقارکی زندگی بچنےپرملک بھرمیں لوگوں نےسکھ کاسانس لیاہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ذولفقار علی کی پھانسی رکوانے کے لیے ذاتی دلچسپی لی تھی اوراپنےمشیرطارق فاطمی کوہدایت کی تھی کہ چاہے کچھ بھی کرنا پڑے ایک بےگناہ پاکستانی کو پھانسی گھاٹ سے زندہ واپس لانا ہے۔

جکارتہ میں سفیرپاکستان عاقل ندیم کاکہناتھاکہ یہ کوششیں بلاخررنگ لےآئیں ہیں۔

انڈونیشیامیں جمعرات کی شب چودہ اسمگلرزکوپھانسی دی جانی تھی تاہم چار کی پھانسی پر عمل در آمد ہوا اور دس کی پھانسی پر عمل درآمد روک دیاگیا ہے۔

خوش نصیبوں میں ذولفقار علی کا بھی شامل ہونااس بات کااظہارہےکہ بروقت کوشش کی جائےتوکئی ناممکن کام بھی ممکن ہوجاتےہیں۔
تازہ ترین