• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 196 رنز کی برتری

Srilanka Leads By 196 Rund Against Australia In Pallekele Test
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پالی کیلے میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر سری لنکاکو 196 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ، جبکہ ان کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو ان کا اسکور ایک وکٹ پر 6 رنز تھا، لیکن کوئی بھی بیٹسمین اس اننگز میں بھی خاطر خوا ہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا اور 4 وکٹیں 86 رنز پر گر گئیں۔

کوشل مینڈس اور چندی مل نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں سری لنکا کو 203 کے اسکور تک پہنچایا ۔ چندی مل 42 کے انفرادی اسکور پر مچل مارش کا شکاربنے۔چندی مل کے آؤٹ ہونے کے بعد دھنانجیا ڈی سلوا بیٹنگ کے لیے آئے اور مینڈس کا ساتھ دیا اور اسکور کو 274 تک لے گئے۔

ڈی سلوا آؤٹ ہونے والے سری لنکا کے چھٹےبیٹسمین تھے، وہ 36 رنز بنا کر ناتھن لیون کا شکار بنے۔ یہ تیسرے روز گرنے والی آخری وکٹ تھی ،جبکہ کھیل کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور 6 وکٹوں پر 282 رنز تھا۔مینڈس 169 رنز بنا کر کریز پر موجود، جبکہ پریرا 5 رنز پر کھیل رہے تھے۔

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں اور آسٹریلیا کی جانب سے یہ اعزاز پانے والے پہلے آف اسپنر بن گئے ہیں۔
تازہ ترین