عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 450 روپے اضافے سے 52 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر مہنگاہوکر 1340 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جس کہ وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
ملک بھر میں فی تولہ سونا 450 روپے مہنگاہوکر 52 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا ہے جبکہ گرام سونے کی قیمت 386 روپے اضافے سے 44 ہزار 828 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔