• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: بارش کے باعث پھٹی کی آمد میں نمایاں کمی

Punjab Reduction In Cotton Rate Due To Rain
پنجاب میں بارش کے باعث پھٹی کی آمد میں نمایاں کمی ہوگئی ۔ ملک بھر میں فی من کپاس 200 روپے مہنگی ہوگئی ۔

کاٹن جنرز فارم کے چیئرمین احسان الحق نےجیو نیوز کو بتایا کہ پنجاب بھر کے کاٹن زون میں بارش کے باعث پھٹی کی آمد میں کمی دیکھی جارہی ہے اور ساتھ ہی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل تیزی کی وجہ سے پھٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں کپاس کی قیمتوں میں دو سو روپے فی من اضافہ ہوگیا ہے ۔

کاٹن جنرز فارم کے مطابق پنجاب میں فی من کپاس کے سودے 6900 روپے اور سندھ میں 6700 روپے پر پہنچ گئے ہیں ۔
تازہ ترین