• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی نے پتھر پھینک کر 7 سالہ بچی کو ہلاک کردیا

Elephant Killed 7 Years Old Girl
مراکش کے چڑیا گھر میں لڑکی کو ہاتھی کی تصویر لینا مہنگا پڑ گیا۔ہاتھی نے پتھر پھینک کر سات سالہ بچی کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق واقعہ مراکش کے دارالحکومت رباط کے چڑیا گھر میں اس وقت پیش آیا جب سات سالہ اسکول کی طالبہ انکلوژر میں ہاتھی کی تصویر لے رہی تھی ۔

ہاتھی نےانکلوژر میں پڑا ایک پتھر اٹھا کرپھینک دیا جو لڑکی کو جا لگا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ لڑکی کو اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ چل بسی۔

انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر میں بین الاقوامی حفاظتی معیار کے انتظامات موجود ہیں تاہم یہ حادثہ غیر معمولی، انوکھا اور غیر متوقع نوعیت کا ہے۔
تازہ ترین