• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بیک وقت دو شہروں میں کرانے کا فیصلہ

National T20 Tournament In 2 Cities At Same Time
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بیک وقت دو شہروں میں کرانے اور ایونٹ کیلئے ٹیموں کا انتخاب ڈرافٹ کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ25 اگست سے16 ستمبر تک ملتان اور راولپنڈی میں ہو گا، ایونٹ میں کراچی اور لاہور کی دو ، دو ٹیموں سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ، دیگر ریجنل ٹیموں میں فاٹا، راولپنڈی ، پشاور اور اسلام آباد شامل ہیں ۔

15 رکنی ٹیم میں چار کھلاڑی ڈرافٹ کے بغیر جبکہ 11کھلاڑی ڈرافٹ کے ذریعے منتخب کیے جائیں گے ، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ آج کو لاہور میں ہوگا جس میں ریجنل ہیڈز اپنی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
تازہ ترین