• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اسٹیل مل ملازمین کی درخواست مسترد

Pakistan Steel Mill Salary Of Employees Application Rejected
سپریم کورٹ نے6ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور اسٹیل مل کی فعالیت کےلیے دائر کی جانے والی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسٹیل مل ملازمین نے آرٹیکل 184کے تحت 6ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور فعالیت کی درخواست کی تھی ۔

جسٹس اعجاز افضل نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا ۔عدالت نے کہا کہ دفعہ 184کے تحت درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں نہیں سنی جاسکتی۔
تازہ ترین