• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Robot Therapist Hits The Spot With Athletes
دور جدید میں روبوٹس نے انسانوں کے بہت سے کاموں کی ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے اور اب یہ روبوٹس مساج بھی کریں گے۔

نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگاپور کے البرٹ ژانگ( Albert Zhang)نامی طالبعلم نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو مریضوں کے فزیو تھراپی کرنے کے علاوہ مساج بھی کرے گا اور جسمانی درد کو دور بھگا ئے گا۔

ایما نامی روبوٹ بازو کی طرح ہے جسے خصوصی کمپیوٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور اس نصب تھری ڈی کیمرہ مریض کی پوزیشن سے کیمرے کو آگاہ کرتا ہے جبکہ اس میں لگی تھری ڈی پرنٹڈ مساج ٹپ کے ذریعے اعلیٰ معیار کی تھراپی فراہم کرتا ہے۔ منفرد نوعیت کے اس فزیو تھراپی روبوٹ اب تک 50 مریضوں کا علاج کر چکا ہے ۔
تازہ ترین