• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان کےہر گاؤں میں تجارتی بازار قائم

North Waziristan Commerical Village Market
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کےخاتمے کےبعد ہر گاؤں میں تجارتی بازار قائم کردیئے گئے۔ پولیٹیکل ایجنٹ نے تین بازاروں کی چابیاں دکانداروں میں تقسیم کیں ۔

جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کےذریعے پاک فوج نےدہشت گردوں کےخاتمہ کرکے امن قائم کردیاگیاہے اور علاقے میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام خٹک نے تین بازاروں کی چابیاں دکانداروں میں تقسیم کی جن میں سام کانی گرم بازار کے 37 ،لدھا کے 16 اور پیاژہ بازار کے 10 دکانداروں میں چابیاں تقسیم کی گئیں ۔

پولیٹیکل ایجنٹ کاکہناہےکہ ہرگاؤں میں بازار قائم کرکے دکانداروں کو مفت چابیاں تقسیم کی جائیں گی۔
تازہ ترین