• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہوگا

First Monetary Policy Will Be Announced This Year
گورنر اسٹیٹ بینک کل رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے ۔ ماہرین بنیادی شرح سود 5 اعشاریہ 75 فیصد پر برقرار دیکھ رہے ہیں ۔

اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس کی سربراہی مرکزی بینک کے گورنر اشرف محمود وتھرا کریں گے۔ اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک اگلے دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مائیکرو اکنامک کے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے لئے فوکس کرنا ہوگا جس میں سب سے پہلے کم ہوتی برآمدات میں اضافہ کرنا،آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام رکھنے، ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے بینکوں کے کم ہوتے ڈپازٹس سمیت برطانیہ کا یورپ سے نکلنا اور مڈل ایسٹ کرائسز کے باعث ترسیلات زر پر کتنا اثر ہوگا ان کو فوکس کرنا ہوگا ۔

موجود حالات کے پیش نظر امکان ہے کہ اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی میں بنیادی شرح سود 5.75فیصد کی موجود سطح پر ہی برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا۔
تازہ ترین