• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست اوہائیو میں سالانہ بٹر اسٹیٹ فیئر

Butter State Fair In Ohio
یوں تو مکھن صرف کھانے کی اشیاء میں استعمال کیا جاتاہے تاہم امریکہ میں ماہر مجسمہ سازوں نے مکھن کی مدد سے انوکھاکارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر ڈالا ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو میں ہزاروں پاؤنڈ مکھن کی مدد سے بنے گائے، بچھڑے اورامریکی باسکٹ بال ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اوہائیو کی طرف سے جیتی گئی ٹرافی اور بال تھامے کھلاڑی کے مجسموں کی نمائش کی گئی جنہیں کئی دِنوں کی محنت کے بعد خالص مکھن سے تیار کیا گیاہے۔

مجسموں کی تیاری میں ہزاروں پاؤنڈ مکھن اور کئی سو گھنٹے صرف ہوئے جبکہ ماہر فنکاروں نے ان مجسموں کو تیار کر کے اپنے آرٹ کا مظاہرہ کیا۔ حقیقت سے قریب تر دِکھائی دینے والے ان بٹرمجسموں کو صحیح حالت میں رکھنے کیلئے شیشے کے کیس میں ٹھنڈی جگہ رکھا گیا ہے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں، نمائش7اگست تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین