• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Spain Accepted King Offer Chair
شفقت علی رضا.... ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسپین کے عبوری صدر اور قومی الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی پاپولر پارٹی کے صدارتی امیدوار’’ ماریانو راخوئی ‘‘نے اپنی صدارت کیلئے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق راخوئی نے ہسپانوی بادشاہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انہیں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ حمایت حاصل نہیں لیکن وہ یہ حمایت حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے جس کے لئے انہیں دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد درکار ہوگی ۔ اس موقع پر ماریانو راخوئی نے تیسرے قومی انتخابات کے امکان کو ایک بھیانک خواب سے تشبیہ دی ۔

اس سے قبل ہسپانوی بادشاہ سے ملاقات کے بعد سوشلسٹ پارٹی کے رہنما پیدرو سانچیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیسرے قومی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا اور اگر پاپولر پارٹی کے ماریانو راخوئی مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوتے تو بھی حکومت ضرور بنے گی۔

پودیموس پارٹی کے صدارتی امیدوار’’پابلو اگلیسیاس‘‘ نے اسپین کے بادشاہ سے ملاقات میں بائیں بازو پر مشتمل ایک حکومت کے قیام کو ناممکن اور مشکل قرار دیا اور کہا ہے کہ سوشلسٹ پارٹی کے قائدین سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار’’پیدروسانچیز‘‘ کوہمارے ساتھ مل کر حکومت سازی سے روک رہے ہیں۔

سیاسی پارٹی سیودادانا کے ’’البرت ریویرا ‘‘نے بادشاہ کو پاپولر پارٹی کے کرپشن سے پاک افراد کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ سوشلسٹ یا پاپولرسمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ بھی مل کر حکومت سازی کیلئے تیار ہیں اور غیر جانبداری کا ووٹ بھی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2015میں ہونے والے ہسپانوی قومی الیکشن میں کوئی پارٹی بھی حکومت بنانے کے لئے مقررہ نشستیں حاصل نہ کر سکی تھی جس کی وجہ سے رواں سال 26جون کو اسپین میں دوبارہ قومی انتخابات منعقد ہوئے تھے ۔
تازہ ترین