• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری قتل، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد

Amjad Sabri Murder Jit Application Rejected
سندھ ہائی کورٹ نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست مسترد کردی۔

درخواست گزار عمران شہزاد نے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔

دوران سماعت عدالت کے استفسار پر عمران شہزاد کا کہناتھا کہ وہ این جی او چلاتا ہے اور نجی فرم میں ملازم بھی ہے۔اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ امجد صابری کی جے آئی ٹی میں کیا آپ کو بٹھایا جائے؟؟

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں اپنی ملازمت کی شناخت پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔
تازہ ترین