• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریحہ پرویز کےخلع کے دعویٰ پر نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم

On The Request Of Fareeha Pervaiz Court Order To Submit Nikha Papers
لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر گلوکارہ کو اپنا نکاح نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

فیملی کورٹ کے جج نوید اختر نے فریحہ پرویز کے خلع کے دعویٰ پر سماعت کی تو گلوکارہ کے شوہر نعمان جاوید کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دعویٰ کے ساتھ نکاح نامہ لف نہیں ہے۔

عدالت نے اعتراض پر نکاح نامہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے خلع کیلئے دعویٰ دائر کیا ہے جس میں گلوکارہ نے موقف اختیار کیا کہ وہ شوہر کے ساتھ زندگی بسر نہیں کرسکتیں اس لیے ڈگری جاری کی جائے۔

دوسری جانب نعمان جاوید نے اپنی بیوی کے دعویٰ کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ وہ اپنی بیوی فریحہ کو بسانا چاہتے ہیں ، دعویٰ خارج کیا جائے ۔ فیملی کورٹ نے کارروائی 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین