• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیداد فراڈ کیس، ملزم وقاص کی ضمانت کی درخواست مسترد

Property Fraud Case Accused Waqar Bail Application Rejected
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جائیداد کی خریدوفروخت میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم وقاص کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تاہم ملزم کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملزم وقاص کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تو مدعی مقدمہ کے وکیل خرم محمود نے درخواست ضمانت منظور نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اس کے موکل ڈاکٹر زبیر سے1کروڑ 30لاکھ روپے کا فراڈ کیا ۔

ملزم عادی مجرم ، فراڈ کے مختلف مقدمات میں نامزد اور اشتہاری بھی ہے جو کئی مرتبہ عدالت سے فرا رہو چکا ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے اسپتال میں داخل ہونے کے باعث آج پیش نہیں ہو سکا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
تازہ ترین