• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک قوم کو دیوارسے لگایاجارہا ہے،خواجہ اظہار

One Nation Being Pushed Against Wall Khawaja Izhar
ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ایک قوم کو دیوارسے لگایاجارہا ہے،چراغ ہمارے بجھ رہے ہیں توکسی کوفکرنہیں،ایم کیوایم مسئلہ نہیں،مسئلے کا حل ہے۔

خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قائم علی شاہ کی ذات سے کوئی اختلاف نہیں رہا،ان کی طرز حکمرانی پر رہا،آج ہم لاتعلق رہے،میں نئے وزیراعلیٰ کومبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن لیڈرآف ہاؤس کا دن ہے،کرپشن ہمارے صوبے میں سرائیت کرچکی ہے،عام آدمی کو بااختیاربنانا ہے،رحمان ملک ہمارے ووٹوں سے سینیٹربنے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ جوالزام ہم پرآج ہیں تین سال پہلے بھی ہم پرتھے،پیپلزپارٹی کےساتھ ورکنگ ریلیشن ہے،ہماری دشمنی نہیں ہے،پیپلزپارٹی کے ساتھ مک مکاہوتاتورؤف صدیقی اور وسیم اختر،وزیر و مشیر ہوتے۔
تازہ ترین