• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا نیا وزیراعلیٰ بااختیارہوگا؟اسماعیل راہو

Will New Cm Sindh Have Powers Ismael Raho
رکن اسمبلی ن لیگ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کیا نیا وزیراعلیٰ بااختیارہوگا؟کیا مراد علی شاہ صاحب کو اختیارہوگا کہ اپنی مرضی کی کابینہ بنائیں،کیا نیا وزیراعلیٰ ماضی کی طرح ریموٹ کنٹرول پرچلایا جائے گا؟

اسماعیل راہو کا سندھ اسمبلی میں کہنا تھا کہ جب بھی کوئی نئی ٹیم آتی ہےاس سے امیدیں زیادہ ہوجاتی ہیں،تاثرہےنئےوزیراعلیٰ کےآنےکےبعدبھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، عام تاثرہےکہ سندھ میں ایک ہی وقت میں کئی وزرائے اعلیٰ ہوتے ہیں،لگتا ہے کہ نیا وزیراعلیٰ صرف چہرے کی تبدیلی ہے۔
تازہ ترین