• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،خرم شیرزمان

I Congratulate Murad Ali Shah Khurram Sher Zaman
وزارت اعلیٰ کیلئے مراد علی شاہ کے مدمقابل پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان کا سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر تحریک انصاف کی طرف سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ سے تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے کام کرنے کی امیدہے۔

ایم کیوایم کے رہنما سید سرداراحمد کاسندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ کووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارک باد دیتے ہیں،ان سے کئی توقعات ہیں،نئے وزیراعلیٰ کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تبدیلی خوش آئند ہے، رینجرزبھی سندھ میں امن و امان کے لیےکام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت حکومت اور قانون نافذ کرنے والےاداروں میں تصادم کی صورتحال ہے، سندھ کی نئی کابینہ کو یہ مسائل درپیش ہوں گے۔
تازہ ترین