• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ 'ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کی نئی بے ہائینڈدی سین ویڈیو

Triple Xthe Return Of Zander Cages Behind The Scene New Video
بالی وڈ میں کامیابیوں جھنڈے گاڑنے والی دپیکا پڈوکون اب ہالی وڈ میں بھی دھماکے دار انٹری دینے کیلئے تیار ہیں ، اسی سلسلے میں ہالی وڈ ایکشن ہیرووِن ڈیزل اوردپیکا کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم’ٹرپل ایکس؛دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘کی نئی بے ہائینڈدی سین ویڈیو جاری کر دی گئی ہے ،جو وِن ڈیزل نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے ۔

ہدایتکارڈی جے کاسورو کی یہ فلم ٹرپل ایکس فلم سیریز کے سلسلے کی تیسری کڑی ہے، جس میں وِ ن ڈیزل ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار زینڈر کیج کے روپ میں جلوۂ گر ہونگے اور ایک جاسوس کے کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دینگے۔

دہشت گردوں کے خاتمے اور ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ایجنٹ زینڈر کیج کونیشنل سیکیورٹی کونسل خفیہ مشن پر بھیجتی ہے، جہاں وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کئی خطرناک مول لیتا ہے ۔

نیل مورٹز، وِن ڈیزل اور جوروتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز ایکشن فلم میں وِ ڈیزل اور دپیکا کے علاوہ معروف برازیلی فٹ بال اسٹار نیما ر بھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں سیموئیل ایل جیکسن، ٹونی جا، روبی روز، ڈونی ین ، مائیکل بِسپنگ اور نینا ڈوبریو شامل ہیں۔

اوریجنل فلمز اور ریولوشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی ایکشن ، سسپنس اورایڈونچر پر مبنی یہ فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ سال 20جنوری کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین