• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

Prices Of Petroleum Products Likely To Rise In August
یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم وزارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے جس میں پٹرول 2روپے 12پیسے ،ہائی اوکٹین 60پیسے ،مٹی کا تیل 3روپے 94پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل26پیسے مہنگا کرنے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 24پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کے مشورے سے کرے گی۔ پچھلے دو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش کے باجود اضافہ نہیں کیا گیا تھا، اس بار اضافے کا قوی امکان ہے۔
تازہ ترین