• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ ‘ کا پری آرڈر بک کا ریکارڈ

Harry Potter And Cursed Child Pr Ordered Book Recorder
مشہور طلسماتی سیریزہیری پوٹر سلسلے کی آٹھویں کتاب’ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ‘نے اشاعت سے قبل ہی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

معروف برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی تحریرکردہ یہ کتاب امریکا میں 2007 ءسے اب تک صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ’پری آرڈر‘یعنی اشاعت سے قبل ہی بک کی جانے والی کتاب بن گئی ہے۔

یہ کتاب لندن کے ویسٹ اینڈ تھیٹر میں دکھائے جانیوالے ا سٹیج ڈرامے ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ کا سکرپٹ ہے۔اس ڈرامے میں مصنفہ جے کے رولنگ نے جادو گرہیری پوٹر کو3 بچوں کا باپ دکھایا ہے، جو اب منسٹری آف میجک میں ملازمت اختیار کر چکا ہے۔

اس ڈرامے کا اعلان دسمبر2013ء میں کیا گیا تھا،ہیری پوٹر اینڈ دا کرسڈ چائلڈ کا اسکرپٹ مصنفہ جے کے رولنگ نے بظاہر ان مداحوں کیلئے شائع کیا ہے، جو ڈرامہ دیکھنے لندن نہیں آسکتے۔

واضح ر ہے کہ یہ کہانی مکمل طور پرجے کے رولنگ نے نہیں لکھی ہے بلکہ اس میں ان کے شریک مصنف جیک تھرون ہیں جبکہ اس ڈرامے کے ہدایتکار جان ٹفنی ہیں۔
تازہ ترین