• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان :کابل میں گاڑی میں دھماکا،2افراد ہلاک

Afghanistan Blast In Vehicle In Kabul 2 People Killed
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں افغان پارلیمنٹ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شامل ہیں۔

دھماکا دارالحکومت کابل کے علاقے کوٹ سنگی میں ہوا، دھماکا خیز مواد کوٹ سنگی فلائی اوور کے نزدیک کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں افغان پارلیمنٹ کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ خلیل اللہ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔
تازہ ترین